Wednesday , December 12 2018

بینکس کو متواتر تعطیلات سے کسٹمرس کو مشکلات

چینائی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کے بینکس ملک کے بیشتر مقامات پر یکم تا 3 اپریل بند رہیں گے اور دو یوم ہفتہ وار تعطیل رہے گی جس کے باعث کسٹمرس کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پبلک سیکٹرار کوآپریٹیو بینکس سالانہ اکاؤنٹس بند کئے جانے پر یکم اپریل کو اور 2 اپریل مہاویر جینتی اور 3 اپریل کو گڈ فرائی ڈے کی وجہ سے بند رہیں گے تاہم بروز ہف

چینائی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کے بینکس ملک کے بیشتر مقامات پر یکم تا 3 اپریل بند رہیں گے اور دو یوم ہفتہ وار تعطیل رہے گی جس کے باعث کسٹمرس کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پبلک سیکٹرار کوآپریٹیو بینکس سالانہ اکاؤنٹس بند کئے جانے پر یکم اپریل کو اور 2 اپریل مہاویر جینتی اور 3 اپریل کو گڈ فرائی ڈے کی وجہ سے بند رہیں گے تاہم بروز ہفتہ 4 اپریل نصف یوم کام کریں گے لہذا یہ بینکس 6 اپریل کو مکمل کارکرد ہوجائیں گے۔ یہ تعطیلات ایک ریاست سے دوسری ریاست میں مختلف ہوں گی جس کا تسلسل نہیں ہوگا۔ انڈین بینکس اسوسی ایشن نے بتایا کہ ٹاملناڈو، کرناٹک ، مہاراشٹرا اور اترپردیش میں یکم تا 3 اپریل متواتر تعطیلات ہوگی جبکہ دیگر ریاستوں میں بعض بینکس 2 اپریل اور 3 اپریل کو کام کریں گے ۔ ایک سینئر بینک عہدیدار نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا یا مرکزی حکومت کی ہدایت کے بغیر قانون بیع شرع کے تحت تعطیلات کے دن کام نہیں کرسکتے۔

کویندر گپتا، اسپیکر جموں و کشمیر اسمبلی
جموں ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی کویندر گپتا کو آج اتفاق آراء سے جموں و کشمیر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور بشارت بخاری نے اسمبلی میں ایک تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ کویندر گپتا اس ایوان کے رکن ہیں اور انہیں بحیثیت اسپیکر منتخب کیا جائے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اس تحریک کی تائید کی جس کے بعد ندائی ووٹ کے ذریعہ انہیں منتحب قرار دیا گیا کیونکہ ان کی مخالفت کسی نے بھی نہیں کی تھی۔ مسٹر گپتا ضلع جموں میں گاندھی نگر حلقہ کے ایم ایل اے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT