Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بینکوںاور اے ٹی ایمس پر قطاریں برقرار

بینکوںاور اے ٹی ایمس پر قطاریں برقرار

مشکلات مزید کچھ دن برداشت کرنی ہوگی ، صورتحال میں بہتری متوقع: حکومت
حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہندوستان کو ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ بنانے کی کوششوں کے درمیان بینکوں اور اے ٹی ایمس کے باہر عوام کی طویل قطاریں برقرار ہیں۔ حکومت نے عوام کو درپیش مشکلات جلد دور ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ بڑی کرنسی کی منسوخی کے اعلان کے پانچ ہفتوں بعد بھی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا، تاہم حکومت کا ایقان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں صورتحال بہتر ہوگی اور آر بی آئی کی جانب سے 500 روپئے کے نئے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں بینکوں کی جانب سے عوام کی طویل قطاروں سے نمٹنے کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ رقم سے محروم کھاتہ دار کارآمد کرنسی نوٹس کے حصول کیلئے ہر روز بینکوں کے باہر قطار میں کھڑے ہیں۔ اسی دوران ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اریجیت پٹیل کو کولکتہ ایرپورٹ پر سیاہ پرچموں کے ساتھ کانگریس کارکنوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ کارکن نوٹوں کی منسوخی کے خلاف برہمی ظاہر کررہے تھے۔ اریجیت پٹیل کولکتہ میں آر بی آئی کی سنٹرل بورڈ کے 562 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ معاشی اُمور کے سیکریٹری شکتی کانت داس نے بتایا کہ ملک بھر میں 2.20 لاکھ اے ٹی ایمس کو 2000 اور 500 روپئے کے نئے نوٹوں کی نکاسی کے قابل بنایا گیا ہے۔ آنے والے دو تین ہفتوں کے دوران نئی کرنسی نوٹوں کی سربراہی میں بہتری آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT