Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / بینکوں میں آدھار مرکز قائم کرنے کی ہدایت

بینکوں میں آدھار مرکز قائم کرنے کی ہدایت

نئی دہلی 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا UIDAI نے خانگی اور عوامی شعبہ کے بینکو سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتوں میں اپنی کم از کم دس میں سے ایک برانچ میں آدھار اندراج کی سہولت کا آغاز کریں ۔ کہا گیا ہے کہ آدھار قواعد میں مناسب تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس سہولت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ فی الحال سارے ملک میں آدھار اندرا ج کیلئے 25,000 مراکز ہیں لیکن یہ لوگ اپنے احاطوں سے کام کرتے ہیں تاہم ان مراکز میں کوئی بھی مرکز ایسا نہیں ہے جو بینک کے احاطہ سے کام کرتا ہو۔ UIDAI کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اجئے بھوشن پانڈے نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم تمام شیڈول کمرشیل بینکوں کو ‘ چاہے وہ خانگی ہوں یا عوامی ہوں ‘ اپنے احاطوں میں آدھار اندراج مرکز قائم کرنا چاہئے ۔ یہ سہولت دس برانچ میں کم از کم ایک برانچ میںضرور ہونی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہدایت کے نتیجہ میں عوام کو سہولت ہوگی کیونکہ اب نئے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور موجودہ اکاؤنٹس کیلئے بھی آدھار کا اندراج ضروری ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ بینک کے احاطہ میں آدھار اندراج کی سہولت فراہم کرنے سے یہ کام محفوظ اور پرسکون ماحول میں انجام پائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT