Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بینکوں میں بحران سے نمٹنے کیلئے بل کو کابینی منظوری

بینکوں میں بحران سے نمٹنے کیلئے بل کو کابینی منظوری

نئی دہلی ۔ 14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں ‘ انشورنس کمپنیوں اور مالیتی اداروں میں دیوالیہ پن کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ریزلیوشن کارپوریشن کے قیام کیلئے پارلیمنٹ میں بل متعارف کروانے کی تجویز کو آج کابینی منظوری حاصل ہوگئی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بل جس کا مقصد اقتصادی خدمات فراہم کرنے والوں میں مالیتی بحران کی صورت میں ڈسپلین پیدا کرنا ہے ‘ اسے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے منظوری دی ہے ۔ بحران کی صورت میں سرکاری رقومات کے استعمال کو محدود کرتے ہوئے پریشان حال اداروں کوراحت فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔ مجوزہ بل جامع حل پیش کرے گا تاکہ بینکوں ‘ انشورنس کمپنیوں یا بیمہ کمپنیوں اور مالیتی شعبہ کے اداروںم یں بحران کی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ بل جب نافذ العمل ہوجائے گا تو تب ریزلیوشن کارپوریشن کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔ اس سے پریشان حال مالیتی اداروں کو مختلف نوعیت کی راحت فراہم کرنے کی گنجائش بھی پیدا ہوگی ۔ ریزلیوشن کارپوریشن سے فینانشیل سسٹم میں استحکام اور قوت برداشت یقینی ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT