بینکوں میں سست روی کا خاتمہ ضروری : وزیراعظم مودی

پونے۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بینکنگ کے نظام میں کاہلی اور سست روی کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ بینکوں کے کام کاج میں کوئی بھی سیاسی مخالفت کے خلاف ہیں لیکن عوامی مفاد میں ضروری ’مداخلت‘ کی تائید کرتے ہیں۔ بینکنگ شعبہ سے ایسے ادارے قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہ جو دنیا کے اعلیٰ بینکوں میں جگہ پاسکیں، مودی نے کہا کہ بینکوں کو پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کی ضرورت ہے اور انہیں تیقن دیا کہ کسی قسم کی مداخلت کی جائے گی۔ مودی یہاں ’’گیان سنگم‘‘ کے عنوان سے دو روزہ بینکرس ایونٹ کے آخری دن عوامی شعبہ کے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اعلیٰ ایگزیکٹیوز سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوابدہی کا ہونا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT