Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بینکوں میں طویل قطاروں سے ہنوز چھٹکارا نہیں، اے ٹی ایمس رقم سے خالی

بینکوں میں طویل قطاروں سے ہنوز چھٹکارا نہیں، اے ٹی ایمس رقم سے خالی

نئی دہلی 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بینکوں میں رقم کے حصول کے لئے طویل قطاروں سے عوام کو نوٹوں کی تنسیخ کے ایک ماہ بعد بھی چھٹکارا نہیں ملا ہے کیوں کہ اکثر اے ٹی ایمس نقد رقم سے خالی ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ آر بی آئی اور حکومت بینکوں کو کافی رقم فراہم کررہی ہے۔ اِس کے باوجود روزانہ رقم کے واپس حاصل کرنے کی ضرورت کی تکمیل سے فراہم کردہ رقم قاصر ہے۔ نقد رقم کی شدید قلت کا سامنا کرنے والی بینکوں نے اپنے طور پر رقم حاصل کرنے کی حد مقرر کرنا شروع کردی ہے۔ بعض حالات میں آر بی آئی کی جانب سے معلنہ حد 24 ہزار روپئے کو بینکوں کی مختلف شاخوں میں صرف 2 ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء اپوزیشن پارٹیوں نے آج نوٹوں کی تنسیخ کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ بینکوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور وظائف کی ادائیگی کی وجہ سے بینکوں پر جو دباؤ پڑرہا ہے اس کی وجہ سے بینکس صارفین کی ضروریات کی تکمیل کرنے سے قاصر ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT