Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بینکوں کو متروکہ کرنسی نوٹ آر بی آئی کے پاس جمع کرانے 20 جولائی تک مہلت

بینکوں کو متروکہ کرنسی نوٹ آر بی آئی کے پاس جمع کرانے 20 جولائی تک مہلت

نئی دہلی ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ڈسٹرکٹ کواپریٹیو بینکوں، کمرشیل بینکوں اور ڈاک گھروں کو ایک آخری موقع دیا ہے کہ 500 روپئے اور 1,000 روپئے کے ممنوعہ کرنسی نوٹ ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس 20 جولائی تک جمع کرادیں، بشرط یہ کہ انھیں مصرحہ مدت کے اندرون اکٹھا کیا گیا ہو۔ 8 نومبر کو نوٹ بندی کے یکایک اعلان کے بعد حکومت نے کمرشیل بینکوں اور پوسٹ آفسوں کو عوام سے 30 ڈسمبر تک پرانی کرنسی قبول کرنے کی اجازت دی تھی۔ ڈسٹرکٹ سنٹرل کواپریٹیو بینکوں کو یہ کرنسی نوٹس صرف 14 نومبر تک قبول کرنے کی اجازت تھی۔ وزارت فینانس نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ بینکوں اور ڈاک گھروں کو اجازت دی کہ کوئی بھی پرانے اور ممنوعہ کرنسی نوٹوں کو آئندہ ایک ماہ کے اندرون آر بی آئی کے پاس بدل لیں، بشرطیکہ انھیں 30 ڈسمبر 2016ء تک وصول کیا گیا ہو۔ یہی سہولت کواپریٹیو بینکوں کیلئے بھی دستیاب رہے گی بشرطیکہ انھوں نے ممنوعہ نوٹوں کو 14 نومبر تک وصول کیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT