Thursday , April 19 2018
Home / ہندوستان / بینکوں کو 2,654 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی، ودودرہ کی کمپنی پر دھاوے

بینکوں کو 2,654 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی، ودودرہ کی کمپنی پر دھاوے

احمدآباد 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے مختلف بینکوں کو 2,654 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کی ملزم ودودرہ کی ڈائمنڈ پاور انفراسٹرکچر لمیٹیڈ (ڈی پی آئی ایل) کمپنی اور اس کے پروموٹرس کے مختلف ٹھکانوں پر دھاوے کرتے ہوئے تلاشی لی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک سینئر آفیسر نے کہاکہ ودودرہ اور اس کے اطراف 17 مکاات پر دھاوے کئے گئے۔ جس میں ودودرہ میں واقع ڈی پی آئی ایل کا کارپوریٹ آفس بھی شامل ہے۔ ڈی پی آئی ایل اور اس کے پروموٹرس مختلف بینکوں کو دھوکہ دینے کے سبب پہلے ہی سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی خفیہ نظر میں تھے۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’مرکزی اداروں سے سراغ حاصل کرتے ہوئے حال ہی میں متعدد تلاشیاں لی گئیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے بھی آج 17 مقامات پر دھاوے کئے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT