Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / بینکوں کی شرح سود میں وسیع کمی متوقع، مانسون کا انتظار: ارون جیٹلی

بینکوں کی شرح سود میں وسیع کمی متوقع، مانسون کا انتظار: ارون جیٹلی

نئی دہلی 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی شعبہ کے بینکوں کی جانب سے آئندہ چند ایام اور ہفتوں میں شرح سود میں وسیع تر کمی کی جاسکتی ہے کیونکہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ان پر زور دیا کہ وہ ریزرو بینک کی جانب سے کی گئی شرحوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہونچائیں ۔ اس سلسلہ میں عوامی شعبہ کے بینکوںک ے سربراہان نے ایک اجلاس میں یہ تیقن دیا ہے ۔ ا

نئی دہلی 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی شعبہ کے بینکوں کی جانب سے آئندہ چند ایام اور ہفتوں میں شرح سود میں وسیع تر کمی کی جاسکتی ہے کیونکہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ان پر زور دیا کہ وہ ریزرو بینک کی جانب سے کی گئی شرحوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہونچائیں ۔ اس سلسلہ میں عوامی شعبہ کے بینکوںک ے سربراہان نے ایک اجلاس میں یہ تیقن دیا ہے ۔ اجلاس میں بینکوں کی معاشی کارکردگی اور دوسرے امور بشمول آر بی آئی شرح سود میں کمی کے فوائد عوام تک پہونچانے کے تعلق سے غور و خوض کیا گیا ۔ وزیر فیناننس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے فوائد بینکوں نے کچھ حد تک عوام تک پہونچائے ہیں اور کچھ بینکوں نے ایسا نہیں کیا ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں کچھ بینک حکام یہ محسوس کرینگے کہ انہیں آئندہ چند ہفتوں میں وہ وسیع پیمانے پر شرح سود میں کمی کرنے کے موقف میں آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے بیالنس شیٹس اور چھوٹی بچت اسکیموں پر بھاری شرح سود کی وجہ سے شرح سود میں کمی کرنے سے اپنی معذوری کا اظہار کیا تھا ۔ مسٹر جیٹلی نے تاہم کہا کہ ماحول پرامید ہے ۔ بینکنگ شعبہ میں جو سرگرمی شروع ہوئی ہے وہ اس کی بہتری کیلئے ہے اور اس سے یہ امید مزید مستحکم ہوتی ہے کہ معیشت کی بحالی کا جہاں تک سوال ہے اس کیلئے حالات پہلے سے زیادہ سازگار ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ ماہ جنوری سے مارچ کے سہ ماہی کے دوران کم ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ صورتحال معیشت میں بہتری اور عوامی سطح پر اخراجات میں اضافہ کے بعد بہتر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر انفرا اسٹرکچر کے شعبہ میںحالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ بارش کے بارے میں جیٹلی نے کہاکہ جہاں تک مانسون کا تعلق ہے ، ہم بھی منتظر ہیں اور مانسون کے درمیان ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے 2 جون کو اپنے پالیسی شرحوں میں 0.25 فیصد کی کمی کی تھی جس کے بعد عوامی شعبہ کے بینکوں بشمول ایس بی آئی نے اپنے اقل ترین قرض پر شرح سود میں کمی کی تھی ۔ جنوری سے ریزرو بینک آف انڈیا نے تین مراحل میں جملہ 0.75 فیصد تک سود کی شرح کو گھٹایا ہے ۔ اب یہ شرح جملہ 7.25 فیصد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT