Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / بینکوں کی 24 جون کو معلنہ ہڑتال ملتوی

بینکوں کی 24 جون کو معلنہ ہڑتال ملتوی

نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیٹ سیکٹر بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے مختلف مطالبات کی تائید میں اے آئی بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے 24 جون کو معلنہ ہڑتال ملتوی کردی ہے۔ اسٹیٹ سیکٹر بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے تحت اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اسٹیٹ بینک آف بکانیر اینڈ جئے پور، اسٹیٹ بینک آف ٹراونکور، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ، اسٹیٹ بینک آف می

نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیٹ سیکٹر بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے مختلف مطالبات کی تائید میں اے آئی بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے 24 جون کو معلنہ ہڑتال ملتوی کردی ہے۔ اسٹیٹ سیکٹر بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے تحت اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اسٹیٹ بینک آف بکانیر اینڈ جئے پور، اسٹیٹ بینک آف ٹراونکور، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ، اسٹیٹ بینک آف میسور اور اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد شامل ہے۔ ایس بی آئی انتظامیہ کے مخالف اسوسی ایٹ بینکس رویہ پر بطور احتجاج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ یونین نے یہ معاملہ سرکاری اعلیٰ سطح پر رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ 24 جون کی ہڑتال ملتوی کردی گئی۔ آل انڈیا بینکس ایمپلائز اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے بتایا کہ 24 جون کو تمام پبلک سیکٹر یونٹ بینکس معمول کے مطابق کام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT