Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / بینکوں کے باہر قطار گھٹ رہی ہے ، ممبئی کے شہری پیسے سے محروم

بینکوں کے باہر قطار گھٹ رہی ہے ، ممبئی کے شہری پیسے سے محروم

ممبئی ۔22 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بینکوں اور اے ٹی ایموں کے باہر عوام کی قطار گھٹ رہی ہے اور بینکوں سے پیسہ نکالنے کا عمل بھی کم ہورہا ہے لیکن ممبئی کے عوام کو پیسے کی کمی درپیش ہے۔ عام آدمی بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ باندرہ کے ایک شہری امتیاز خان نے کہاکہ ابتداء میں وہ اپنی رقم بینک سے نکالنے کے لئے چار تا پانچ گھنٹے قطار میں کھڑے رہتے تھے لیکن جب سے 2000 روپئے کی حد مقرر کی گئی ہے ، روزمرہ کے اخراجات مشکل ہوگئے ہیں۔ آر ٹی آئی کے ایک کارکن منورنجن رائے نے کہاکہ وہ 2012 ء سے ہی بڑے نوٹوں کی منسوخی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں لیکن گزشتہ دس تا بارہ دن سے سماج کے تمام طبقات کیلئے جو مشکلات درپیش ہیں وہ افسوسناک ہے۔ بینک کے عملے کے بشمول تمام افراد اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT