Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بینک آفیسرس کے تقررات تلنگانہ میناریٹی اسٹیڈی سرکل سے کوچنگ

بینک آفیسرس کے تقررات تلنگانہ میناریٹی اسٹیڈی سرکل سے کوچنگ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل حیدرآباد پروفیسر ایس اے شکور کے بموجب بینک میں پروبیشنری آفیسرس کے تقررات کے پیش نظر اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے مسلم ، کرسچین ، سکھ ، بدھسٹ اور پارسی طبقہ کے نوجوانوں کو تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کے زیر اہتمام 8 ستمبر سے کوچنگ دی جائے گی ۔ جس کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 6 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بینک میں پروبیشنری آفیسرس کے عہدہ پر تقرر کے لیے جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن ( آئی بی پی ایس ) میں درخواستیں داخل کی ہیں وہ کوچنگ کے لیے درخواست معہ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور آئی بی پی ایس درخواست کی نقل و دفتر تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس واقع روبرو ایس بی آئی گن فاونڈری حیدرآباد میں داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059547211 ۔ 23236113 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT