Wednesday , August 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بینک آف بروڈہ میں اسپیشل آفیسرس کے تقررات

بینک آف بروڈہ میں اسپیشل آفیسرس کے تقررات

۔427 جائیدادیں ، 5 ڈسمبر آن لائن اِدخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔ /15 نومبر (سیاست نیوز) بنک آف بروڈا ممبئی کی جانب سے 1 ، 2 ، 3 ، 4 ، 5 اسپشلسٹ آفیسرس کی جائیدادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں اوراس بنک میں جملہ 427 جائیدادیں ہیں جن میں ہیڈ کریڈٹ رسک ۔ 1 ، ہیڈ انٹرپرائز اینڈ آپریشنل رسک 1 ، آئی ٹی سکیورٹی ۔ 5 ، ٹریزری ڈیلرس / ٹریڈرس ۔ 3 ، ٹریزری ریلیشن شپ منیجرس ۔ 2 ، ٹریزری پراجکٹ سیلس ۔ 20 ، فینانس / کریڈٹ ۔ 180 ، ٹریڈ فینانس ۔ 50 ، سکیورٹی ۔ 15 ، سیلس ۔ 150 ہیں ۔ امیدوار کی عمر جائیدادوں کے مطابق 45-21 اس کے درمیان ہونی چاہئیے اور قابلیت کے اعتبار سے جائیدادوں کے مطابق ڈگری / پی جی / پی جی ڈپلوما / ایم بی اے / بی ای / بی ٹیک / سی اے / آئی سی ڈبلیو اے آئی کامیاب ادارے کے قواعد کے مطابق کام کا تجربہ رکھنے والے اہل ہوں گے ۔ اور امیدوار کا انتخاب آن لائن ٹسٹ / سائیکو میٹرک ٹسٹ / گروپ ڈسکسشن اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ آن لائن ٹسٹ /7 جنوری 2018 ء کو ہوگا ۔ آن لائن ٹسٹ ، گروپ ڈسکرشن اور انٹرویو کے سنٹرس حیدرآباد ، وشاکھاپٹنم ، بنگلور ، چینائی ، دہلی جیسے بڑے بڑے شہروں میں ہوں گے ۔ درخواست کی فیس 600 روپئے ہے اور آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ /5 ڈسمبر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.bankofbaroda.co.in ملاحظہ کریں ۔
برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 16 نومبر کو حیدر گوڑہ اور عطا پور برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان حیدر گوڑہ، سنجیونی ہلز ، نلندہ نگر ، اے سی کالونی ، ڈاکٹرس کالونی ، عطا پور، ایشور تھیٹر، شیوا نگر، کانتا ریڈی نگر، رادھا کرشنا نگر، ایمبینس فون، مجسمہ گاندھی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT