Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بینک ‘ انشورنس و فینانس شعبہ کی یونینوں کا کل ملک بھر میں دھرنا

بینک ‘ انشورنس و فینانس شعبہ کی یونینوں کا کل ملک بھر میں دھرنا

حیدرآباد 12 جولائی ( سیاست نیوز ) بینک ‘ انشورنس و فینانس شعبہ کی یونینوں کی ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ان کے مطالبات اور مسائل کی یکسوئی ہوسکے ۔ آل انڈیا بینک ائمپلائز اسوسی ایشن ‘ آل انڈیا بینک آفیسرس اسوسی ایشن ‘ جنرل انشورنس ائمپلائز آل انڈیا اسوسی ایشن و آل انڈیا ایل آئی سی ائمپلائز فیڈریشن اس میں شامل ہیں۔ آل انڈیا بینک ائمپلائز اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم کمیٹی کے صدر نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کے گوندن کو اس کا کنوینر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے 14 جولائی کو بینکوں کو خانگیانے کے خلاف ملک کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں دھرنا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT