Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / بینک آف بڑودہ سے بلیک منی کی منتقلی کی تحقیقات

بینک آف بڑودہ سے بلیک منی کی منتقلی کی تحقیقات

نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج بینک آف بڑودہ کی برانچس کی تلاشی لی تاکہ بینک عہدیداروں سے گٹھ جوڑ کے ذریعہ 6100 کروڑ کا کالا دھن ہانگ کانگ منتقلی کی تحقیقات کی جاسکے۔ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ ناجائز معاملتوں کے سلسلہ میں بینک کی شاخوں اور خانگی جائیدادوں کی تلاشی لی گئی کیونکہ بینک کی آڈٹ رپورٹ میں رقومات کی ہیرا پھیری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تقریباً 60 کمپنیوں سے بینک کی اشوک وہار برانچ میں کھولے گئے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بھی اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت ایک طرف بیرونی ممالک میں پوشیدہ کالا دھن کو واپس لانے کی کوشش میں ہے لیکن اب مادر وطن سے بیرونی ملک بھاری رقومات کی منتقلی حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT