Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بینک اکاؤنٹ میں رقم کی غیر مجاز منتقلی، دو گرفتار

بینک اکاؤنٹ میں رقم کی غیر مجاز منتقلی، دو گرفتار

حیدرآباد۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) اترپردیش پولیس نے نلہ کنٹہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ان کے اکاؤنٹ میں غیرمجاز طور پر رقم کی منتقلی پر انہیں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہری کمار گوڑ کے بینک کھاتہ میں 95 لاکھ روپئے اور سری کانت کے کھاتہ میں 85 لاکھ روپئے غیرمجاز طور پر روی کانت نامی شخص جس کا تعلق تروپتی سے بتایا جاتا ہے، نے رقم کی منتقلی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ روی کانت نے مذکورہ دو افراد کو رقم کی منتقلی اور اس کی حوالگی پر معقول کمیشن کا وعدہ کیا تھا۔ آج صبح اچانک اترپردیش مظفر نگر پولیس نے پہنچ کر نلہ کنٹہ پولیس کی مدد سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بینک کھاتے کی رقم کے سلسلے میں یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT