بینک ایگزیکیٹیو ظاہر کرکے عوام کو ٹھگنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) سی سی ایس سائبر کرائم پولیس نے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو خود کو بینک ایکزیکٹیو ظاہر کرکے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈس کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے عوام کو ٹھگ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ نیو بوئن پلی کے ساکن محمد سمیع اللہ خان اور دیگر نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ بعض افراد خود کوبینک عہدیدار / ایکزیکٹیو ظاہر کرتے ہوئے اُن کے اے ٹی ایم کارڈ اور کریڈٹ کارڈس کے پن نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اُسکا غیرقانونی طور پر استعمال کرکے آن لائن شاپنگ کی۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سبھاش کمار اور 20 سالہ منوج کمار بل کو گرفتار کرلیا اور اُنھیں شہر منتقل کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT