بینک صارفین کو دھوکہ دینے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے دھوکہ بازوں کی تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو خود کو بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے بینک گاہکوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ پولیس کے بموجب نیرج بگت اور اُس کے دو ساتھی انوپم سرکار اور پریتم دیبناتھ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھنے والے افراد کو فون کرکے خود کو بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اُن کے کارڈ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے نیٹ بینکنگ میں ملوث ہورہے تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ دھوکہ بازوں نے شہر سے تعلق رکھنے والے افراد کو دھوکہ دیتے ہوئے اُن کے 6 لاکھ روپئے ہڑپ لئے۔ سائبر کرائم پولیس نے مختلف بینکوں اور ای کامرس ویالٹس کی مدد سے دھوکہ بازوں کی نشاندہی کی اور اُنھیں مغربی بنگال سے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT