Tuesday , December 11 2018

بینک لون دھوکہ ‘ سوجنا چودھری کی طلبی

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چھ قیمتی کاریں ضبط کر لیں
نئی دہلی 24 نومبر ( پی ٹی آئی ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تلگودیشم رکن پارلیمنٹ وائی ایس سوجنا چودھری کی مبینہ ملکیت چھ قیمتی کاروں کو ضبط کرلیا ہے ۔ ان میں فیراری ‘ رینج روور اور مرسڈیز بینز بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ای ڈی نے سوجنا چودھری کو 5,700 کروڑ روپئے کے بینک لون دھوکہ دہی کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے آئندہ ہفتے طلب بھی کیا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ای ڈی کی جانب سے جمع کو حیدرآباد اور دہلی میں سوجنا گروپ کے دفاتر وغیرہ پر دھاوے کئے تھے ۔ ایجنسی نے کہا کہ اس نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت یہ کارروائی کی ہے ۔ ای ڈی کی اس کارروائی پر اپنے رد عمل میںسوجنا گروپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ای ڈی کو تمام تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ جو کاروبار ہے وہ قانونی طور پر چلایا جا رہا ہے ۔ کمپنی ان اطلاعات کی مذمت کرتی ہے کہ کمپنی کے کچھ ڈائرکٹرس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ تلگودیشم کے رکن راجیہ سبھا سوجنا چودھری سوجنا گروپ آف کمپنیز کے اصل کرتا دھرتا ہیں اور اس گروپ کی مختلف کمپنیوں کے ڈائرکٹرس ان کی ہدایات پر کام کرتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ جو قیمتی کاریں ضبط کی گئی ہیں وہ فرضی کمپنیوں کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ تلگودیشم رکن پارلیمنٹ ‘ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے قریبی رفیق سمجھے جاتے ہیں۔ ای ڈی نے انہیں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے ۔
گنٹور میں سڑک حادثہ : 3 ہلاک
گنٹور 24 نومبر ( یو این آئی ) اے پی ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایکشدید زخزی ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ متاثرین کار میں سوار تھے جو لاری سے ٹکرا گئی ۔ مہلوکین کی 31 سالہ دنیش کمار ‘ 26 سالہ سارتھی اور 35 سالہ سبا راو کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT