Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بینک ملازمین کی ایک روزہ ہڑتال

بینک ملازمین کی ایک روزہ ہڑتال

بینکنگ شعبہ کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کی کوشش کا مرکز پر الزام
حیدرآباد 22 اگست (سیاست نیوز) یونائٹیڈ فورمس آف بینک یونین کی ایک روز ہڑتال کے پیش نظر آج شہر کے تمام سرکاری اورپبلک سیکٹربینک بندرہے اور بینکوں میںمعمول خدمات متاثر ہوئیں۔بینک ملازمین نے مرکزی حکومت کی جانب سے پبلک سکیٹر بینکوں کوخانگیا نے کی کوششوں کے خلاف نعرے لگائے ۔ بینک ملازمین کی تنظیمیں اے آئی بی ای اے‘اے آئی بی او سی‘ این سی بی ای‘ اے آئی بی او اے‘ بی آی ایف آئی‘ آئی این بی ای ایف‘ این آئی بی اوسی‘این او بی ڈبلیو‘ این او بی او کے قائدین اور کارکنوںنے حکومت کے مخالف عوام اصلاحات پر برہمی کا اظہار کیا۔ ہڑتال سے صارفین کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔ سنٹرل بینک ‘ بینک اسٹریٹ پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ سری کانت ریڈی نے کہاکہ مودی حکومت بینکنگ شعبہ کومکمل طور پر خانگیا نے کی سازش کررہی ہے ‘ جو قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگیا نے سے قبل بینک ملازمین کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام پر زائدمالی بوجھ عائد کیاجارہاہے ۔ کنونیر یوایف بی یو تلنگانہ اورآندھرا مسٹر وی وی ایس آر شرما نے کہاکہ قومی اورعلاقائی سطح پر محکمہ لیبرسے نمائندگیوں کے باوجود حکومت ہندنے بینک ملازمین اور صارفین کودرپیش مسائل کے حل میںغیرسنجیدگی کاہی مظاہرہ کیاہے۔ بینک ملازمین کی کثیرتعداد نے اس احتجاج میںحصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT