Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / بینک ملازمین کی ہڑتال سے کام کاج متاثر

بینک ملازمین کی ہڑتال سے کام کاج متاثر

کئی شہروں میں اثر ،بعض اے ٹی ایم مشینیں رقم سے خالی
نئی دہلی ۔ /22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بینکنگ آپریشنس آج سرکاری شعبہ کی بینکوں کے ملازمین کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کے سبب متاثر ہوئے ۔ یہ ہڑتال حکومت کے مجوزہ بعض اقدامات جیسے مختلف بینکوں کا انضمام پر احتجاج اور اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے منعقد کی گئی ۔ چیکوں کا کلیرنس ، رقم کی منتقلی ، نقلی وصولی ، ڈپازٹ اور رقم نکالنے جیسے مختلف کام کاج ملک بھر کی کئی برانچیس میں متاثر ہوئے ۔ ملک کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق پرانی بعض خانگی بینکوں پر بھی اثر پڑا ۔ تاہم نئے خانگی بینکوں جیسے آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسیس بینک کی برانچیس نے معمول کے مطابق کام کیا ۔ آج کی ہڑتال کا اثر سب سے زیادہ بڑے بزنس سنٹرس جیسے ممبئی ، کولکتہ ، پٹنہ ، چینائی ، حیدرآباد ، بنگلورو ، احمد آباد ، پونے اور جئے پور میں محسوس کیا گیا جبکہ چھوٹے شہروں میں بعض اے ٹی ایم مشینیں رقم سے خالی پائی گئیں ۔ انڈین بینکس اسوسی ایشن نے پہلے ہی کسٹمرس کو مطلع کردیا تھا کہ برانچوں اور دفاتر کا کام کاج ایک روزہ ہڑتال کے سبب متاثر ہوسکتا ہے ۔ یہ ہڑتال یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس کی سرپرستی میں تمام یونینوں کی طرف سے منائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT