Wednesday , December 19 2018

بینک ملازمین کی ہڑتال کا آغاز ، کام متاثر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں عوامی شعبہ کے بینکوں کی دو روزہ ہڑتال کا آج آغاز ہوا ۔ بینک ملازمین کی آج ہڑتال کے سبب بینکوں کی سرگرمیوں جیسے چیک کلیرنس ، رقم کی منہائی اور ڈپازٹس پر زبردست اثر پڑا ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین نے ریاست میں بینک ہڑتال کا اعلان کیا ۔ خانگی بینک جیسے آئی سی آئی سی آئی ، ایچ ایف ڈی سی ،

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں عوامی شعبہ کے بینکوں کی دو روزہ ہڑتال کا آج آغاز ہوا ۔ بینک ملازمین کی آج ہڑتال کے سبب بینکوں کی سرگرمیوں جیسے چیک کلیرنس ، رقم کی منہائی اور ڈپازٹس پر زبردست اثر پڑا ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین نے ریاست میں بینک ہڑتال کا اعلان کیا ۔ خانگی بینک جیسے آئی سی آئی سی آئی ، ایچ ایف ڈی سی ، ایکسیس بینکس معمول کے مطابق کام کرتے رہے ۔ سبرامنیم جنرل سکریٹری ایس بی آئی آفیسرس اسوسی ایشن نے بتایا کہ اجرتوں پر نظر ثانی ، بینکوں کو خانگیانے کے خلاف اور دیگر مطالبات کو لے کر ہڑتال کا آغاز کیا گیا ۔ ایس بی آئی و دیگر بینکوں کے ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا جب کہ ایس بی آئی کی مین برانچ پر احتجاجی مظاہرہ اور ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 5 ہزار برانچس کے تقریبا 80 ہزار ملازمین نے بینک ہڑتال میں حصہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کل بھی جاری رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT