بینک ملازمین کی 24 جون کو ملک گیر ہڑتال

وڈوڈرا 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن نے 24 جون کو ملک گیر ہڑتال کا آج اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری شعبے والے بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن کے مختلف مطالبات سے اظہار یگانگت کیا جاسکے۔ یہ اسوسی ایشن جوبینک ملازمین کی مختلف یونینوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، اس میں ایس بی آئی، اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اینڈ جئے پور، اسٹیٹ بینک آف ٹراونکور، ایس بی ایچ، اسٹیٹ بینک آف میسور شامل ہیں اور یہ اسوسی ایشن کی وابستگی آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن سے بھی ہے۔ یونین آف اسوسی ایٹ بینکس نے ملک گیر ہڑتال کے علاوہ مختلف شہروں میں 4 جون کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT