بینک ملازمین کی 25 فبروری سے چار روزہ ملک گیر ہڑتال

حیدرآباد 21 فبروری ( این ایس ایس ) عوامی شعبہ کے بینکوں ‘ خانگی بینکوں اور بیرونی بینکوں کے ملازمین اور عہدیدار سارے ملک میں 25 تا 28 فبروری چار روزہ ہڑتال کرینگے ۔ ان ملازمین کی تعداد دس لاکھ کے قریب بتائی جا رہی ہے ۔ ملازمین اور عہدیداروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں پر فوری اور قابل قدر نظر ثانی کی جائے اور ان کے دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس کے ریاستی کنوینر وی وی ایس آر شرما نے بتایا کہ آل انڈیا ریزرو بینک ائمپلائز اسوسی ایشن اور آل انڈیا ریزرو بینک ورکرس فیڈریشن نے مشترکہ طور پر اس چار روزہ ہڑتال سے اظہار یگانگت کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT