Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / بینک ملازمین کی 29 جولائی کو ایک روزہ ہڑتال

بینک ملازمین کی 29 جولائی کو ایک روزہ ہڑتال

چینائی۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری اور خانگی شعبہ کے بینک ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک روزہ ہڑتال 29 جولائی کو کی جائے گی تاکہ بینکنگ اصلاحات پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیا جائے۔ مرکزی حکومت نے یہ اصلاحی پالیسیاں تیار کی ہیں۔ آل انڈیا بینک ملازمین اسوسی ایشن نے جو بینک ملازمین کی یونینوں کا ایک متحدہ فورم ہے، اور اس میں 9 ٹریڈ یونینیں ملک گیر سطح پر شامل ہیں جو 10 لاکھ بینک ملازمین اور عہدیداروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ یونینیں مختلف مطالبات بشمول خانگی شعبہ کی بینکوں کو خانگیانے کی اور خانگی سرمایہ کا ایسی بینکوں میں اضافہ کرنے کی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے احتجاج کررہی ہیں۔ بینکنگ شعبہ میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی مخالفت کی جارہی ہے علاوہ ازیں یونینیں علاقائی بینکوں، دیہی اور کوآپریٹیوں بینکوں سرکاری بینکوں میں ضم کرنے کی پالیسی کے بھی خلاف ہیں۔ کل ہند بینک ملازمین اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتال پر جانے کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس کا اہتمام ٹریڈ یونینوں نے کیا تھا اور اپنے وفاق کو اس فیصلے کی اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT