Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / بینک میں خود کشی کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

بینک میں خود کشی کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کوٹک بینک میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک آئی ٹی ملازم نے وہاں پہونچ کر چاقو سے دھمکانا شروع کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ اشون جو حالت نشہ میں تھا گوپالا پورم علاقہ سکندرآباد میں واقع کوٹک بینک پہونچا اور اُس نے اپنی بیوی جو وہاں کی ملازمہ ہے، وہ چاقو سے دھمکانا شروع کردیا۔ اِس واقعہ کے بعد بینک میں سنسنی پھیل گئی اور اشون نے خود کی گردن پر چاقو رکھ کر خودکشی کرلینے کی دھمکی دی۔ پولیس گوپال پورم نے آئی ٹی ملازم کو فوری حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حراست میں لئے گئے اشون کا اُس کی بیوی سے گزشتہ چند دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا جس کے نتیجہ میں وہ آج حالت نشہ میں بینک پہونچ کر چاقو سے دھمکانا شروع کردیا۔ پولیس گوپال پورم نے اس آئی ٹی ملازم کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے عدالت میں پیش کردیا۔

TOPPOPULARRECENT