Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / بینک نوٹ پریس کا عہدیدار26 لاکھ روپئے کیساتھ گرفتار

بینک نوٹ پریس کا عہدیدار26 لاکھ روپئے کیساتھ گرفتار

دیواس 19جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع مرکزی حکومت کے زیرانتظام بینک نوٹ پریس کے ایک افسر کو 26 لاکھ روپیوں سے زائد کی چوری کے معاملے میں آج گرفتار لیا گیا ہے ۔بینک نوٹ پریس انتظامیہ نے اپنے اہم سپروائزر منوہر ورما کو نوٹ چراتے ہوئے پکڑا ہے ۔ اس کے قبضے سے دو سو اور پانچ سو روپیوں کے 26 لاکھ نو ہزار سے زائد نوٹ ملے ہیں۔انتظامیہ نے فوری طورپر سخت کارروائی کرتے ہوئے یہ معاملہ بینک نوٹ پریس تھانہ پولیس کے سپردکر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم منوہر ورما کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مینجمنٹ کی شکایت پر ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے ۔بینک نوٹ پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے زیرانتظام بینک نوٹ پریس میں دو سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔اس شعبہ میں رازداری اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے کافی احتیاط بھی برتی جاتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بینک نوٹ پریس میں کچھ نوٹ چھپائی سے متعلق غلطیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیئے جاتے ہیں۔ یہ ایسے ہی نوٹ چرانے کا معاملہ ظاہر ہوتا ہے ۔ فی الحال انتظامی سطح پر بھی معاملے کی تحقیقات کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT