Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بینک پی اوز ، کلرکس رکروٹمنٹ میں اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ

بینک پی اوز ، کلرکس رکروٹمنٹ میں اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : بینک پی اوز ، اور بینک کلرکس رکروٹمنٹ کے امتحانات کے لیے مفت کوچنگ کی فراہمی کے لیے اہل اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس کے لیے کسی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے امیدوار اہل ہیں ۔ رجسٹرڈ امیدواروں کے لیے کوچنگ پروگرام تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل حیدرآباد اور اضلاع کے سب سنٹرس پر منعقد کیا جائے گا ۔ خواہش مند امیدواروں کو ان کی درخواستوں کا رجسٹریشن آن لائن msc.telangana.gov.in کے ذریعہ کروانا ہوگا ۔ آن لائن درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے ۔ اہلیتی معیار ، مزید معلومات اور رجسٹریشن گائیڈ لائنس کے لیے امیدوار مذکورہ بالا ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT