Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بینک کریڈٹ کارڈ دھوکہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

بینک کریڈٹ کارڈ دھوکہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بڑے پیمانے پر چلائے جارہے غیرقانونی بینک کریڈٹ کارڈ دھوکہ بازی کا ریاکٹ کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریاکٹ کا سرغنہ 32 سالہ کے رنگاریڈی ہے جو اپنے بہنوئی ٹی ونئے کمار ریڈی کی مدد سے مختلف بینکس کے کریڈٹ کارڈ حاصل کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھوکہ بازوں نے شاطرانہ انداز فرضی فوٹو شناختی کارڈ اور پیان کارڈس حاصل کئے اور مختلف بینکوں میں کھاتے کھول کر بینکس سے 41 کریڈٹ کارڈس حاصل کئے۔ 1.52 کروڑ روپئے کی رقم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشنس کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT