Saturday , December 15 2018

بینک کو دھوکہ دینے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد۔/5 مئی، ( سیاست نیوز) تلبیس شخصی کے ذریعہ بینک کو دھوکہ دہی میں ملوث ایک خاتون کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 49سالہ سی سبھاشنی ساکن بوڈ اوپل گھٹکیسر منڈل نے اپنے دو ساتھیوں پون کمار اور انیل کمار کی مدد سے بوڈ اوپل کے ساکن سرینواس راؤ جن کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے کی تلبیس شخصی کرتے ہوئے 200گز اراضی واقع بوڈ اوپل کی رجسٹری کروالی تھی اور اس اراضی کو بینک آف انڈیا اڈیکمیٹ برانچ میں رہن رکھتے ہوئے 40لاکھ روپئے حاصل کرلئے تھے۔ اس دھوکہ دہی میں سبھاشنی نے اپنے ساتھیوں سے پانچ لاکھ روپئے حاصل کئے تھے۔ پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT