Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / بینک کھاتوں سے آدھار کو مربوط کرنے کیخلاف ٹی ایم سی رکن اسمبلی کی درخواست مسترد

بینک کھاتوں سے آدھار کو مربوط کرنے کیخلاف ٹی ایم سی رکن اسمبلی کی درخواست مسترد

نئی دہلی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بینک کھاتوں کو آدھار سے مربوط کرنے کے احکام کو چیلنج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک رکن اسمبلی کی طرف سے دائر کردہ درخواست کو قبول کرنے سے آج انکار کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ آدھار کو چیلنج کرتے ہوئے متعدد درخواست دائر کی گئی ہیں، جو پہلے ہی اس کے پاس زیرتصفیہ ہیں اور ایک ہی مسئلہ اٹھانے کیلئے وہ ہزاروں درخواستیں قبول نہیں کرسکتا۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ ’’ایک ہی مسئلہ پر ہزاروں درخواستیں ہم کیوں قبول کریں۔ دیگر درخواستوں میں یہ مسائل پہلے ہی اٹھائے جاچکے ہیں۔ اس مسئلہ کو دوسری درخواست کے ذریعہ دستوری بنچ میں اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT