Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / بینک کھاتوں کو آدھار سے مربوط کرنے کا لزوم

بینک کھاتوں کو آدھار سے مربوط کرنے کا لزوم

تمام کھاتہ داروں کو /31 ڈسمبر تک مہلت: آر بی آئی
ممبئی ۔ /21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) نے آج کہا کہ بینک کھاتوں کو بائیو میٹرک شناختی نمبر آدھار سے مربوط کرنے کو لازمی بنادیا گیا ہے ۔ آر بی آئی نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت کی جب قانون حق معلومات (آر ٹی آئی) کے تحت دی گئی ایک درخواست پر موصولہ اس جواب کو مربوط کرتے ہوئے بعض میڈیا رپورٹس منظر عام پر لائی گیئں جن میں کہا گیا تھا کہ اس کلیدی بینک (آر بی آئی) نے بینک کھاتوں کو آدھار سے مربوط کرنے کے لزوم کیلئے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے ۔موجودہ بینک کھاتہ داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ /31 ڈسمبر 2017 ء تک آدھار کی تفصیلات جمع کروائیں ۔ بصورت دیگر ان کھاتوں کو غیر کارکرد بنادیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے بعض افراد کی جانب سے متعدد پیان کارڈس کے استعمال کو روکنے کے مقصد سے مستقل اکاؤنٹ نمبر(پیان) کو بھی آدھار سے مربوط کیا جاچکا ہے ۔

آدھار کا لزوم ملتوی رکھنے کا مطالبہ
سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے : بینکس آفیسر یونین
نئی دہلی ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آدھار پر جاری بحث میں شامل ہوتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکس آفیسر یونین نے کھاتوں کو آدھار سے مربوط کرنے کا عمل اس وقت تک ملتوی رکھنے کا مطالبہ کیا جب تک سپریم کورٹ اس معاملہ میں واضح فیصلہ نہیں سناتی ۔ ایک اور تنظیم آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے بھی بعض بینکوں کی جانب سے دی گئی ان ہدایات کے خلاف احتجاج کیا کہ بعض نامزد برانچس کو آدھار اندراج کے لیے اسپیشل سیل قرار دیا جائے ۔ آل انڈیا بینک آفیسرس کنفیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ملک کے شہریوں کے روبرو یہ واضح کرنا ہوگا کہ آدھار سے مربوط کرنے کا کام بالکلیہ رضاکارانہ ہے اور ایسا کوئی لزوم نہیں ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT