Wednesday , December 19 2018

بینک کھاتہ داروں کیخلاف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کا امکان

نئی دہلی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ امکان ہیکہ ان 300 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کرے گا جن کے نام آج مرکز نے سپریم کورٹ میں مبینہ کالادھن اکاونٹس کے سلسلہ میں پیش کئے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے ایس آئی ٹی کو مطلع کیا ہیکہ اسے انکم ٹیکس ایکٹ کی دو دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کی اجازت دی جانی چاہ

نئی دہلی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ امکان ہیکہ ان 300 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کرے گا جن کے نام آج مرکز نے سپریم کورٹ میں مبینہ کالادھن اکاونٹس کے سلسلہ میں پیش کئے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے ایس آئی ٹی کو مطلع کیا ہیکہ اسے انکم ٹیکس ایکٹ کی دو دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹ نے پہلے ہی ان اکاونٹ ہولڈرس سے جنہوں نے کھاتوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے، تقریباً 200 کروڑ کی رقم ٹیکس اور جرمانے کی شکل میں حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کھاتے داروں کے خلاف بھی تحقیقات کے ذریعہ مزید 200 تا 300 کروڑ روپئے کی رقم حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس اس معاملہ میں مختلف ایجنسیوں انفورسمنٹ ڈاکٹوریٹ اور سی بی آئی کو معلومات فراہم کرنے میں ایس آئی ٹی کی معاونت کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT