Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بینک کھاتہ داروں کے لئے تربیتی کلاسیس

بینک کھاتہ داروں کے لئے تربیتی کلاسیس

محبوب نگر /23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے ملک گیر سطح پر کھاتہ داروں کو عصری ٹکنالوجی اور بہترین سہولتوں سے آراستہ کرنے کی خاطر مہینہ کے ہر تیسرے جمعہ کی شام چار تا چھ بجے ایس بی آئی مین برانچ قدیم بس اسٹانڈ محبوب نگر پر تربیتی کلاسیس کا انعقاد عمل میں لارہی ہے، جس سے موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، جی سی سی، جی آر سی، سی ڈیم ایم، ایس ایس کے، بی او ایس (آئن لائن) خدمات کی مکمل تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا۔ چیف منسٹر مدن موہن ریڈی، ریجنل منیجر جی وی یشونت رام نے اپنے بینک کھاتہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ جدید سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے بینکوں میں طویل لائن اور انتظار سے بچ سکتے ہیں۔ اس موقع پر بینک عہدہ داروں کے علاوہ کئی بینک کھاتہ دار بھی موجود تھے۔ آئندہ تربیتی کلاس 18 دسمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT