Tuesday , December 18 2018

بینک کھاتے غیر منجمد کرنے سیتلواد کی درخواست مسترد

نئی دہلی 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر کے علاوہ ان کی دو این جی اوز کی ایک درخواست مسترد کردی جس میں گجرات ہائیکورٹ کی جانب سے ان کے شخصی بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ چیف جسٹس دیپک مصرا کی قیادت والی ایک بنچ نے یہ درخواست مسترد کی ۔ سیتالواد اور ان کے شوہر جاوید آنند کے علاوہ ان کی دو این جی اوز سب رنگ ٹرسٹ اور سٹیزنس فار جسٹس اینڈ پیس نے گجرات ہائیکورٹ کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے 7 اکٹوبر 2015 کو جاری کردہ حکمنامہ کو چیلنج کیا تھا ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی این جی اوز کیلئے وصول کردہ فنڈم کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے جاریہ سال 5 جولائی کو اس مسئلہ پر تفصیلی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ان سے ان کھاتوں میں جمع رقومات کے ذرائع سے متعلق بھی سوال کیا تھا ۔ احمد آباد پولیس نے ان اثاثہ جات کو منجمد کرنے درخواست کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT