Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / بینک کی قطار میں کھڑی خاتون نے بچہ کو جنم دیا

بینک کی قطار میں کھڑی خاتون نے بچہ کو جنم دیا

کانپور ۔ /3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی منسوخی کے بعد غالباً یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں اترپردیش کے کانپور دیہات ضلع کے علاقہ جھنجھک گاؤں کی پنجاب نیشنل بینک کے روبرو طویل قطار میں کھڑی ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا اور رقومات نکالنے کیلئے وہاں کھڑی خاتون صارفین نے سرویشا دیوی کی زچگی میں مدد کی ۔ سرویشا سردار پور کے مرجہ شاہ پور ڈیرہ کی ساکن ہے ۔ اس نے بینک کے احاطہ میں بچہ کو جنم دیا ۔ اسے لڑکا تولد ہوا  ۔ بعد ازاں بینک عہدیداروں نے مقامی پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے اس خاتون کو جھنجھک کمیونٹی ہیلت سنٹر منتقل کیا ۔ ایک سینئر بینک عہدیدار نے بتایا کہ سریشا دیوی جو 5000 ہزار روپئے نکالنے کیلئے بینک آئی تھی تاکہ لوہیا آواس لون کی قسط ادا کی جاسکے ۔ وہ 11 بجے دن سے قطار میں کھڑی تھی ۔ اس کی ساس ششی دیوی اپنی بہو کو حاملہ رہنے کے باوجود بینک لائی تھی ۔ بینک عہدیدار نے کہا کہ سرویشا جیسے ہی درد زہ میں مبتلا ہوئی مقامی افراد نے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی سرکاری امبولنس نمبر 108 کو طلب کیا ۔ اس وقت تک اس کے درد ناقابل برداشت ہوگئے تھے ۔ چنانچہ بینک کی خاتون صارفین نے سرویشا کو گھیر لیا اور بینک کے احاطہ میں اس کی زچگی میں مدد کی ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ زچہ بچہ دونوں صحتمند ہیں ۔ لیکن اس خوشگوار اور حیرت انگیز واقعہ کا المناک پہلو یہ ہے کہ سریشا کے شوہر کی طویل علالت کے بعد تین ماہ قبل موت ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT