Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / بینک کی قطار میں کھڑے ایک شخص کی موت

بینک کی قطار میں کھڑے ایک شخص کی موت

جئے پور:راجستھان کے ضلع باڑ میر میں کے سندھری میں بینک سے پیسہ نکالنے کے لئے قطار میں کھڑے ایک بزرگ کی طبعیت بگڑنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والا میگھا رام آج صبح سے ہی اپنے پیسے نکالنے کے لئے قطار میں کھڑاہوا تھااور اچانک اس کی طبعیت بگڑ گئی اور اسے اسپتال لے جایاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ سندھیری کے ایس بی بی جے بینک شاخ کا ہے۔ باہر لائن کافی طویل تھے اور وہ پیسے نکالنے کے لئے اپنے گاؤں سے آیاتھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 8نومبر کی نصف شب سے بڑے کرنسی نوٹ یعنی 500اور1000کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد لوگوں کے پاس جمع رقم اور بینکوں میں جمع کئے گئے پیسوں کو نکالنے کے لئے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

تقریبا ایک ماہ سے یہی صورتحال ہے ۔ طویل قطاروں میں کھڑے ہوکرانتظار کے بعدبھی دور دواز سے ائے لوگوں کو پیسہ نہیں مل رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT