Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / بینک کی وین سے ایک کروڑ روپئے لوٹ لیئے

بینک کی وین سے ایک کروڑ روپئے لوٹ لیئے

پٹنہ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی دارالخلافہ کے نواحی علاقے میں مسلح لٹیروں نے یونین بینک کی ایک نقد رقم لے جانے والی وین پر حملہ کرتے ہوئے ایک کروڑ روپئے کی نقد رقم لوٹ لی۔ پولیس نے بتایا کہ رقم پٹنہ سے جموئی منتقل کی جارہی تھی لیکن وین کا تعاقب پانچ تا چھ لٹیرے ایک کار کے ذریعہ کررہے تھے اور انہوں نے موضع بکھوا میں وین کو رُکنے پر مجبور کردیا اور دہشت پھیلانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ۔ وین کا دروازہ کھول کر انہوں نے رقم نکالی اور اپنی کار میں رکھ کر فرار ہوگئے۔ پٹنہ کے پولیس کمشنر سنجیو کمار سنہا نے یہ بات بتائی۔ حالانکہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو لٹیروں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر دھاوے کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT