Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بینک کے کیاش ویان کو لوٹنے کی کوشش اندھادھند فائرنگ میں 3 افراد زخمی

بینک کے کیاش ویان کو لوٹنے کی کوشش اندھادھند فائرنگ میں 3 افراد زخمی

فیروز پور۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں فیروز پور ۔ موگا روڈ پر ایک خانگی بینک کی کیاش ویان سے رقم لوٹنے کی کوشش کے طور پر نامعلوم حملہ آوروں کی اندھادھند فائرنگ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم مسلح حملہ آور اس ویان میں موجود 1.63 کروڑ روپئے نقدی پر ہاتھ ڈالنے میں ناکام ہوگئے کیونکہ ڈرائیور نے عقل مندی و چابک دستی کے ساتھ اپنی گاڑی کو تیزی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہونچا دیا۔ یہ واقعہ صبح 10:15 بجے پیش آیا جب ایکسیس بینک کی حکومت سنگھ والا برانچ کو اس کی کیاش ویان یہاں پہونچی تھی جہاں ملازمین نے رقم نکالنے کیلئے جیسے ہی ویان کا دروازہ کھولا قیمتی گاڑی میں پہونچنے والے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک گارڈ، رقم منتقل کرنے والے حمال اور ایک دوسرا ملازم شامل ہے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے سارے علاقہ کی ناکہ بندی کردی تاہم اس وقت تک ایس یو وی میں سوار حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ فیروز پور کے ایس ایس پی ہردیال سنگھ مان نے کہا کہ ڈرائیور نے غیرمعمولی جرأت کا مظاہرہ کیا اور ساری رقم محفوظ ہے۔

TOPPOPULARRECENT