Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بینک یونینوں کا 21 مارچ کو دہلی میں دھرنا

بینک یونینوں کا 21 مارچ کو دہلی میں دھرنا

حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز ) یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس نے آج اعلان کیا کہ وہ 21 مارچ کو اپنے مطالبات کی تائید میں دہلی میں بڑا دھرنا منظم کرینگے ۔ یونینوں کی آندھرا پردیش و تلنگانہ شاخوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب نیشنل بینک اسکام کے منظر عام پر آنے کے بعد عوامی شعبہ کے بینک ملازمین اور بینکوں کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ قرض نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور حالیہ اسکام کے بعد بینک ملازمین کو ہراسانی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ کنوینر اے پی و تلنگانہ وی وی ایس آر سرما نے آج یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT