Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / بینک یونینوں کی آج سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال

بینک یونینوں کی آج سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی ۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پبلک سیکٹر کے بینکس میں معمول کی سرگرمیاں کل متاثر رہنے کا امکان ہے کیونکہ ملازمین یونینوں نے تنخواہوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین کے کنوینر ایم وی مرلی نے بتایا کہ 6فبروری کو منعقدہ مصالحتی اجلاس میں جو چیف لیبر کمشنر کے

نئی دہلی ۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پبلک سیکٹر کے بینکس میں معمول کی سرگرمیاں کل متاثر رہنے کا امکان ہے کیونکہ ملازمین یونینوں نے تنخواہوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین کے کنوینر ایم وی مرلی نے بتایا کہ 6فبروری کو منعقدہ مصالحتی اجلاس میں جو چیف لیبر کمشنر کے روبرو ہوا‘انڈین بینکس اسوسی ایشن نے پے پیکیج میں 10فیصد اضافہ کی پیشکش میں کوئی تبدیلی نہیں لائی‘ یہ اجلاس غیر مختتم رہا اور فورم نے 10فبروری سے دو روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ہڑتال کی وجہ سے عوامی شعبہ کے بینکوں بشمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے ۔ تاہم خانگی شعبہ کے بینکس جیسے آئی سی آئی آئی بینک ‘ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسیس بینک توقع ہیکہ معمول کے مطابق کام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT