Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / بینک یونینوں کی 30 مئی سے دو روزہ ہڑتال کی دھمکی

بینک یونینوں کی 30 مئی سے دو روزہ ہڑتال کی دھمکی

نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبے کے بینکوں کے ملازمین نے مینجمنٹ باڈی انڈین بینکس اسوسی ایشن کی جانب سے تنخواہ میں محض دو فیصد معمولی اضافے کی پیشکش کے خلاف 30 مئی سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کردینے کی دھمکی دی ہے۔ یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس نے ایک بیان میں کہاکہ 5 مئی کو منعقدہ بات چیت کے دوران آئی بی اے نے دو ناقابل قبول تجاویز پیش کئے جن میں 31 مارچ 2017 ء تک اُجرتوں کے معاملہ میں دو فیصد اضافہ کی پیشکش شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT