Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین اسٹوکس ایشز سیریز سے خارج، فن شامل

بین اسٹوکس ایشز سیریز سے خارج، فن شامل

لندن۔7 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو رواں برس آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے معلنہ انگلش ٹیم سے خارج کرتے ہوئے ان کی جگہ فاسٹ بولر اسٹیون فن کو طلب کر لیا گیا۔اسٹوکس گزشتہ ہفتہ برسٹل میں نائٹ کلب کے باہر مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے اور پولیس نے انہیں گرفتار بھی کیا تھا، واقعہ کی تحقیقات زیر التواء ہونے کی وجہ سے آل راؤنڈر ایشز سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تصدیق کر دی ہے کہ اسٹوکس ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جائیں گے جبکہ فاسٹ بولر اسٹیون فن انگلش اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔تاہم بورڈ نے واضح کیا کہ اگر پولیس نے تحقیقات کے بعد اسٹوکس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا تو انہیں ایشز سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں طلب کیا جا سکتا ہے۔ای سی بی حکام نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ دیگر تین کھلاڑیوں جانی بیئراسٹو، لیام پلنکٹ اور جیک بال کو مئے نوشی کرنے پر تحریری انتباہ جاری کیا گیا ہے تاہم تینوں کھلاڑیوں کا اسٹوکس کے جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔طے

 

TOPPOPULARRECENT