Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین اسٹوکس ناکامی کا غم بھلانے کیلئے کوشاں

بین اسٹوکس ناکامی کا غم بھلانے کیلئے کوشاں

لندن۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ورلڈ کپ کی شکست کاغم بھلانے کیلئے نت نئے جتن کرنے لگے۔ گزشتہ روز انہوں نے ساتھی کھلاڑی جو روٹ کے ساتھ مل کر لندن کے مصروف علاقے کارنبے اسٹریٹ پر وکٹ لگا کر کرکٹ کھیلی اور وہاں لوگ دیکھ کر انہیں حیرانگی کا اظہار کرتے رہے۔اس موقع پر لوگوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور فیلڈنگ میں ان کی مدد کرتے رہے۔ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین براتھ ویٹ نے اسٹوک کو متواتر چار چھکے لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کو چمپیئن بنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT