Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / بین اسٹوکس ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

بین اسٹوکس ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

لندن، 8جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے بین اسٹوکس ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔برسٹل میں نائٹ کلب جھگڑے کے سبب بین اسٹوکس کو پہلے مسٹ کے اسکواڈ سے باہر کیا گیا جسکے بعد وہ ون ڈے سیریز کے اسکواڈ سے خود دستبردار ہو گئے تاہم وہ ٹی20 اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کے باوجود جیمز ونس سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سیم بلنگز کو جونی بیئرسٹو کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ملکی ٹی 20 سیریز فروری میں کھیلی جائے گی۔ایون مورگن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جو روٹ، سیم بلنگز، ٹام کیورن، لیام ڈاؤسن، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جیسن رائے ، بین اسٹوکس، جیمز ونس، ڈیوڈ ولی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT