Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بین اسٹوکس کو سخت سزا کا خدشہ

بین اسٹوکس کو سخت سزا کا خدشہ

لندن ۔17 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) نائٹ کلب میں لڑائی جھگڑا کرنے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے شادی تو کرلی ہے لیکن ان کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی ، کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے یعنی عینی شاہدین کی تلاش کے لئے پولیس پھر حرکت میں آچکی ہے۔ برِسٹل کے نائٹ کلب کا واقعہ پھر سے تازہ ہوگیا۔ نشے میں دھت کرکٹر نے گذشتہ ماہ لڑائی کے بعد عارضی رہائی پائی ، کرکٹ سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کرکٹ اور پھر لاتوں اور ہاتھوں سے حریفوں کے چھکے چھڑانے والے اسٹوکس کی زندگی میں سکون نہ آیا ، اب جا کے انگلش پولیس پھر حرکت میں آئی پولیس کو اْن عینی شاہدین کی تلاش ہے جو تفتیش میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ واقعہ کی تازہ تحقیقات سے بین اسٹوکس کو کھٹکا ضرور لگ گیا ہے جس سے ان کی گرفتاری کے علاوہ سخت سزا بھی ہو سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT