Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بین اسٹوکس کی ایشز سیریز کیلئے نائب کپتانی برقرار

بین اسٹوکس کی ایشز سیریز کیلئے نائب کپتانی برقرار

لندن ۔ 27 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے معلنہ 16 رکنی ٹیم میں جیمس وینس اور گیری بیلنس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سومرسیٹ کے کھلاڑی گریگ اوورٹن غیرمعروف تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں نیز گزشتہ اتوار برسٹل میں ہوئے جھگڑے اور ایک رات جیل میں گذارنے کے باوجود آل راؤنڈر بین اسٹوک کی نہ صرف ٹیم میں جگہ برقرار رہی ہے بلکہ ان کی نائب کپتانی بھی برقرار ہے ۔ سرے کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین فوکس اور ہمپشائر کے لیگ اسپنر ماسن کرین دیگر دو غیرمعروف کھلاڑی ہیں جنھیں پہلی مرتبہ انگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ٹوبی رونالڈ جونس کو پیٹھ کی تکلیف اور مارک ووڈ کو آسٹریلیا میں بہت زیادہ بولنگ کی ذمہ داری نہ دینے کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں 16 رکنی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ نے کوچنگ عملے کا بھی باضابطہ اعلان کیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر شین بانڈ کو فاسٹ بولنگ مشیر مقرر کیا گیاہے کیونکہ اووٹیس گبسن کی سبکدوشی کے بعد فاسٹ بولنگ میں کوچنگ شعبہ خالی تھا ۔ انگلش ٹیم کو حالیہ دنوں میں ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی ناکامی کا مسئلہ درپیش تھا جس کیلئے ٹام ویسلی کو ٹاپ آرڈر میں شامل کیا گیا تھا جنھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیرئیر کا متاثرکن آغاز کیاتھا۔ لیکن اس کے باوجود انھیں نمبر تین پر موقع نہ دیتے ہوئے جیمس وینس کو نمبر تین کیلئے منتخب کیا ہے ۔ بیلنس جوکہ جنوبی افریقہ کے خلاف قطعی گیارہ کھلاڑیوں کا حصہ تھے انھیں ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ انگلش ٹیم کی قیادت جیوروٹ کریں گے جن کے نمبر چار پر بیٹنگ کے بعد ڈیوڈ ملان کو نمبر پانچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرس میں معین علی بھی موجود ہیں جبکہ اننگز کا آغاز السٹر کُک نوجوان ساتھی کے ساتھ کریں گے ۔ ایشز کیلئے انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :
جیوروٹ ( کپتان ) ، معین علی ، جیمس اینڈرسن ، جانی بیرسٹو، جیک بال، گیری بیلنس ، اسٹورٹ براڈ ، السٹر کُک ، ماسن کرین، بین فوکس ، ڈیوڈ ملان ، گرگ اوورٹن ، بین اسٹوکس ، مارک اسٹومن ، جیمس وینس اور کرس ووکس ۔

TOPPOPULARRECENT