بین اضلاعی سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

کاماریڈی :25؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بین اضلاعی چین چھیننے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2لاکھ روپئے مالیت کے سونے کو برآمد کیا گیا کہے کر سب انسپکٹر بانسواڑہ چندر شیکھر رائو نے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے پرشیورام چین چھیننے میں ماہر ہے اوراس کا نسبتی برادرشنکر بیرکور میں رہتا ہے اور اس نے سنتوش اور پرشیو رام کو تربیت بھی دی تھی جس کی بناء پر 2013ء میں کورٹلہ میں چین چھیننے کے واقعات کو انجام دیا تھااور یہ کامیاب ہونے پر 6؍ اکتوبر کو رودرور میں ایک خاتون کے گلے سے چین چھینا تھا اور 24کو ورنی میں اور 16؍ نومبر کو بانسواڑہ میں بائیک پر سوار ہوکر چین چھیننے کے واقعات کو انجام دیا تھا ۔ شنکر اور سنتوش کے علاوہ ایک طالب بائیک پر سوار تھا ۔ رودرور میں خاتون کے گلے سے ڈھائی تولہ سونا کا سرقہ کرنے پر خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی پولیس نے اس خصوص میں تحقیقات کا آغاز کرنے پر بانسواڑہ امبیڈ کر چوراستہ تک مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا ۔ جبکہ ان کے ساتھ موجود طالب علم کا ان واقعات میں کوئی دخل نہ ہونے پر اسے چھوڑ دیا گیا ۔ سنتوش اور پرشیورام کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2لاکھ روپئے مالیت کا سونا برآمد کیا گیا اور ان دونوں کو ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT