Friday , December 15 2017
Home / دنیا / بین الاقوامی برادری روہنگیاؤں کی مدد کیلئے آگے آئے :اقوام متحدہ

بین الاقوامی برادری روہنگیاؤں کی مدد کیلئے آگے آئے :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ،17اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر 23اکتوبر کو منعقد شدنی اجلاس میں ان پناہ گزینوں اور انہیں پناہ دینے والے بنگلہ دیش کو یہ پیغام دیں کہ پوری دنیا ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔اقوام متحدہ کی تین اکائیوں نے کانفرنس سے پہلے کل یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کی پریشانیوں،ان کی منتقلی کو روکنے کے لئے اور ایسے حالات بنانے کے لئے کوشش کریں جس میں پناہ گزینوں کی صحیح سلامت واپسی یقینی ہوسکے ۔منتقلی کرنے والوں کے لئے بین الاقوامی تنظیم (او سی ایس اے )کے ڈائریکٹر جنرل ولیم لیسی سونگ اقوام متحدہ پناہ گزین ہائی کمیشن فلپو گراندی اور انسانی امور کے کوآرڈینیشن دفتر نے بیان میں کہا کہ پناہ گزین خوراک،پینے کے پانی اور دوا جیسی ضروری چیزوں کے لئے پوری طرح انسانی امداد پر منحصر ہیں۔پانی اور صاف صفائی کی کمی سے ان کی صحت خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔روہنگیا پناہ گزینوں اور انہیں پناہ دینے والوں کی مدد کے لئے 43لاکھ ڈالر کی مدد ہوگی۔ایک اندازے کے مطابق ان لوگوں کی تعداد 12لاکھ ہے ۔یہ تنظیمیں کویت اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر 23اکتوبر کو جینیوا میں وزرا کی سطح کا اجلاس کرنے جارہی ہیں۔مختلف ملکوں کی حکومتیں اس موقع پر پناہ گزینوں کے ساتھ تعاون اور ان کی ذمہ داریوں کو بانٹنے کا عزم ظاہر کرسکتی ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار کے راکھین صوبے میں تعصب اور استحصال سے بچنے کے لئے لاکھوں روہنگیا گزشتہ سال اگست سے بھاگ کر پڑوسی ملک بنگلہ دریش میں پناہ لے رہے ہیں جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT