Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک بنگلہ دیشی گرفتار

بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک بنگلہ دیشی گرفتار

باڑمیر، 4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع باڑمیر سے متصل ہندوستان۔ پاکستان سرحد پر فارورڈ سرحدی چوکی کے نزدیک سے سرحدی حفاظتی دستہ نے بنگلہ دیش کے ایک شہری کو پکڑا ہے ۔پولیس کے مطابق دستہ کے جوانوں نے کل گڈرا روڈ سرحد ی علاقہ سے بنگلہ دیش میں بگیرہٹ ضلع کے گواکلا میں رہنے والے محمد یوسف کو پکڑا۔ یوسف نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان جانا چاہتا تھا۔ وہ بنگلہ دیش سے دہلی اور اس کے بعد باڑ میر پہنچا۔باڑمیر سے وہ بس کے ذریعہ گڈراروڈ پہنچ گیا۔ دستہ نے یوسف کو بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یوسف کو پوچھ گچھ اور آگے کی کارروائی کے لئے باڑمیر لے جایا جائے گا۔

مال گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اترے ،ریلوے ٹریفک متاثر
متھرا،4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں متھرا کے دھولی پیاؤ کے نزدیک آج ایک مال گاڑی کے تین ڈبے پٹری سے اتر جانے کے سبب تقریباً چار گھنٹے تک آمد و رفت متاثر رہی۔ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ اچھنیرا سے متھرا جارہی مال گاڑی کے تین ڈبے دھولی پیاؤ کے نزدیک گیٹ نمبر358پر پٹری سے اتر گئے ۔مال گاڑی راجستھان کے بناس سے لکھنؤ کے موہن لال گنج سیمنٹ لیکر جارہی تھی۔دھولی پیاؤ کے نزدیک یہ حادثہ ساڑھے چھ بجے ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ریلوے کے سینئر افسران موقع پر پہنچے ،انہیں ٹرین کی پٹری ٹوٹی ہوئی ملی۔

TOPPOPULARRECENT